تازہ ترین خبر
ہوم / پاکستان / ڈی آئ خان :گومل یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب اور سیاسی پارٹیوں پر تنقید کرنے کیوجہ سے دیگر سیاسی پارٹیوں کیلیے گومل یونیورسٹی کو سیاست کیلیے استعمال کرنے کی راہ ہموار ہو گئی

ڈی آئ خان :گومل یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب اور سیاسی پارٹیوں پر تنقید کرنے کیوجہ سے دیگر سیاسی پارٹیوں کیلیے گومل یونیورسٹی کو سیاست کیلیے استعمال کرنے کی راہ ہموار ہو گئی

 ڈی آئ خان :گومل یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب اور سیاسی پارٹیوں پر تنقید کرنے کیوجہ سے دیگر سیاسی پارٹیوں کیلیے گومل یونیورسٹی کو سیاست کیلیے استعمال کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ۔
عمران خان نے گومل یونیورسٹی کیلیے کوئ خاص فنڈ کا اعلان تو نہ کیا تاہم طلباء , اساتذہ و سٹاف کی بہتاب کو دیکھ کر اور موقع کو غنیمت جان کر دیگر سیاسی پارٹیوں پر الزامات کی بوچھاڑ اور اپنی اور پی ٹی آئ کی صفات بیان کر کر کے اپنے منہ میاں مٹھو کے مقولے کو ثابت کردیا۔
چونکہ عمران خان گومل یونیورسٹی آئے ہوئے تھے تو اس دوران دیگر پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و اساتذہ بھی اس پروگرام کو دیکھنے کیلیے شامل ہو گئے مگر جب عمران خان نے الزامات شروع کر دیئے تو کئیوں کے منہ پر تھیوری چڑھ گئی اور ہال سے باہر نکل گئے ۔
اور کہا کہ طلباء کے سامنے ایسے تقاریر کرنا مناسب نہیں تھا جس سے طلباء کے اذہان منتشر ہوں اور ادارے میں موجود دیگر سیاسی پارٹیوں کے طلباء کے نظریے کو ٹھیس پہنچے۔اس تقریر سے تو یہ مطلب نکلتا ہے کہ گومل یونیورسٹی میں کسی پارٹی کا لیڈر آئے اور دیگر پارٹیوں کو تنقید کا حدف بنا کے چلا جائے ۔انھوں نے عمران خان کے خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس تقریر کی بجائے عمران خان کو طلباء کیلیے اصلاحی و معلوماتی باتیں کرنا چاہیے تھیں تاکہ طلباء کو مستقبل میں کارآمد آتی ۔اسی طرح انھوں نے وی سی گومل یونیورسٹی کو بھی سیاسی پارٹی کیلیے راہ ہموار کرنے کا مہرہ قرار دیا اور وی سی کیخلاف انکوائری تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔

کے بارے میں admin

Check Also

چلو چلو۔ اسلام آباد چلو

چلو چلو۔ اسلام آباد چلو پاراچنار کرم ایجنسی کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Translate »