تازہ ترین خبر
ہوم / علاقائی خبریں / اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مس گل بانو اورریجنل انچارج سیاحت جاوید مروت نے عوامی شکایات کے پیش نظر ضلع کوہاٹ کے مختلف ہوٹلوں ریسٹورنٹس کاصفائی کے سلسلے میں دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مس گل بانو اورریجنل انچارج سیاحت جاوید مروت نے عوامی شکایات کے پیش نظر ضلع کوہاٹ کے مختلف ہوٹلوں ریسٹورنٹس کاصفائی کے سلسلے میں دورہ

کوہاٹ:حقائق نیوز انٹرنیشنل کوہاٹ:حقائق نیوز انٹرنیشنل (سہیل اقبال مروت )اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مس گل بانو اورریجنل انچارج سیاحت جاوید مروت نے عوامی شکایات کے پیش نظر ضلع کوہاٹ کے مختلف ہوٹلوں ریسٹورنٹس کاصفائی کے سلسلے میں دورہ کیا۔ا س موقع پراسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مس گل بانو اورریجنل انچارج سیاحت جاوید مروت نے پرانے لاری اڈے سے ناجائز تجاوزات کابھی خاتمہ کیااورمختلف کاروائیوں کے دوران مختلف ہوٹلوںاورریسٹور​نٹس میں ناقص صفائی اورابترصورت حال پر برہمی کا اظہارکیا ۔انہوں نے 9ہوٹلوں پر صفائی کی ابترصورت پر زیر دفعہ 3/6فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ۔ کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مس گل بانو اورریجنل انچارج سیاحت جاوید مروت نے ناجائز تجاوزات پر بھی ایکشن لیا اورتجاوزات کے خاتمے کے لیے ایکشن لے کر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا۔اس موقع پرریجنل انچارج سیاحت جاوید مروت نے کہاکہ ہوٹل مالکان کو چاہیے کہ وہ شہریوں کوکھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی میں صفائی کو مدنظررکھیں اورعوام کومعیاری اشیاء کی فراہمی کوممکن بنائیں ۔ انہوں نے عوام اورکاروباری حضرات کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے کاروبار ی معاملات کوحکومت سے رجسٹرکرائیں اورجائز طریقے سے اپنے کاروبار کو وسعت دیں۔ ریجنل انچارج سیاحت جاوید مروت نے کہاکہ ہوٹل مالکان اپنا قبلہ درست کرئیں اورعوام کومہنگے داموں اشیاء کی فروخت کاخاتمہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ عوامی شکایات کومدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق فوری ایکشن لیاجائے گا ۔

کے بارے میں admin

Check Also

کوہاٹ میں دہشت گردی کا بس منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

وہاٹ۔۔ کوہاٹ میں دہشت گردی کا بس منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔۔ کوہاٹ ٹنل کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Translate »