تازہ ترین خبر
ہوم / علاقائی خبریں / پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن نے گومل یونیورسٹی کے دورے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن نے گومل یونیورسٹی کے دورے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن نے گومل یونیورسٹی کے دورے کیدوران کہا ہے کہ اگلے 2018 ء کے الیکشن میں کامیا ب ہو کر چارو ں صو بو ں سمیت مر کز میں حکومت بنا ئینگے۔ ملک کو غر بت سے نکا لے گے اور قانون کی بالا دستی قائم کرینگے۔
پاکستا ن سے تین سو ار ب لوٹ کر ملک سے باہر بھجوا نے والی اس رقم کو واپس اپنے ملک میں لانے سمیت بڑ ے چوروں اور ڈاکوئوں کو جیلو ں میں بند کرینگے۔
اسمبلیوں میں ڈا کوئو ں کا جانا بند کرینگے۔ وہ گومل یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالقدیر آرڈیٹور یم میں بلین ٹر ی پراجیکٹ کے حوالے سے منعقد ہ تقر یب سے خطا ب کر رہے تھے۔
اس موقع پر صو با ئی وزرا ء اشتیاق ارمڑ ، علی امین گنڈہ پور ، اکرام اللہ گنڈہ پور وائس چانسلر ڈاکٹر غلام سرور ایم پی ایز سمیع اللہ علیزئی احتشا م جاوید ، ضلع ناظم عزیز اللہ علیزئی ،ضلعی ناظم ٹانک مصطفی کنڈی, سیکرٹر ی جنگلا ت سید نذر حسین اور رجسٹرار گومل یونیورسٹی دل نواز خا ن موجود تھے۔
تحر یک انصاف کے سر برا ہ نے مزید کہا کہ ہمار ے ملک میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذا ق اڑایا جا رہا ہے سب کچھ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ مریم نواز پہلے کہتی تھی کہ میری بیرون ممالک میں کوئی پراپرٹی نہیں اب اس خاندان کے لندن میں 29 فلیٹ ظاہر ہو گئے ہیں۔ یہ پورا خاندان چوروں اور لٹیرو ں کا خاندان ہے آصف زردار ی سینما ء پر بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرتا تھا اب اس کی ایک لاکھ ایکڑ ارا ضی اور انیس شوگر ملیں ہیں۔ جسکا اعتراف ایک گینگ کے سر براہ عزیر نے خود اعتراف کیا ہے کہ میں نے تیرہ ملیں قبضہ کرکے زرداری کے حوالے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان 1965 ء سے قبل دنیا کیلئے رول ماڈ ل تھا اور آج لیٹریں سیاستدانوں کی وجہ سے پاکستا ن دنیاکے سب سے بڑے مقروض ملکوں میں شامل ہے ہمارا بچہ بچہ دنیا کا مقرو ض ہے ملائیشیا ،انڈونیشیا ، سنگا پور 1965 ء سے قبل پاکستان کے تر قیاتی پروگرا م کی تفصیلات لے کر یہاں سے گئے اس پر عمل کیا آج یہ ممالک دنیا کے تر قیاتی ملکو ں میں شامل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوا ن ہمارے ملک کا اثا ثہ ہیں اور اگر ہم نے انہیں صحیح طریقے سے تعلیم نہ دی تو ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اس وقت سکول نہیں جا تے جو کہ ایک المیہ ہے طبقاتی طر ز تعلیم نے ملک کے شعبہ تعلیم کا بیڑا غر ک کر دیا ہے غریب خاندانوں کے بچے امیر خاندانوں کے بچوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس تفریق کو پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ختم کریگی انہوں نے کہا کہ دنیا میں گلو بل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو نے والے ملکوں میں ساتویں نمبر پر ہے ملک کے اندر زیادہ درخت لگانے سے ہی ہم گلو بل وارمنگ سے بچ سکتے ہیں اور ہم اپنے بلین ٹری پراجیکٹ کو 2018 ء سے قبل ایک ارب درخت لگا کر مکمل کر لینگے ہم نے جو تین سال قبل درخت لگا ئے تھے بیس بیس فٹ کے درخت بن گئے ہے ہیں چھانگا مانگا طرز کے کے پی کے میں چالیس جنگل بنا ئے جا چکے ہیں یہ وہیں چھانگا مانگا ہے جس میں نواز شریف نے اسمبلی کے ممبران کو خرید کرچھپایا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوے فیصد علا قو ں میں سوریج سسٹم نہیں ہے جبکہ پانچ ہزار سال قبل موہنجو داڑو یہ سسٹم موجود تھا یہ ہمارے حکمرانوں کی نا اہلی ہے اس وقت بھی ہمارے اسمبلیوں میں ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں میں۔ جب قومی اسمبلی میں جاتا ہے تو مجھے ڈاکو ہی ڈاکو نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ملک میں آئندہ الیکشن کے بعد حکومت قائم کرکے میرٹ کی پالیسی لائونگا تا کہ ہماری سول سروس دوبارہ فنکشنل ہو سکے جو اس بار تباہ ہو چکی ہے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر غلام سرور نے کہا کہ بلین ٹر ی پراجیکٹ کے تحت یونیورسٹی میں پانچ لاکھ پودے لگا ئے جا چکے ہیں کے پی کے کی حکومت نے گزشتہ چار سا لو ں میں یونیورسٹی کو تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی امداد دی ہے اور بیوٹیشن پراجیکٹ کے تحت بھی ہماری مدد کی ہے انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی اس وقت شدید خسارے کا شکار ہے جس کیلئے ہم امداد کے منظر ہیں تقریب سے ڈاکٹر شہلا شیخ نے بھی خطا ب کیا ۔
بعد ازا ں تحریک انصاف کے چیئر مین نے گومل یونیورسٹی کے اساتذہ اور غیر ملکی طلبہ سے بھی ملاقات کی

کے بارے میں admin

Check Also

شاہد آفریدی دعوتِ تبلیغ کے سلسلے میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ پہنچ گئے

خضدار: شاہد آفریدی دعوتِ تبلیغ کے سلسلے میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ پہنچ گئے کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Translate »