تازہ ترین خبر
ہوم / Uncategorized / پاکستان میں پانچواں پولیو کیس

پاکستان میں پانچواں پولیو کیس

کی مروت میں سال 2017 کا پہلا جبکہ پاکستان میں پانچواں پولیو کیس۔؎
ڈیرہ اسماعیل خان تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ضلع لکی مروت میں سال رواں کا پانچواں جبکہ خیبرپختونخواہ میں پہلا پولیو کیس آگیا ہے۔ ڈھائی سالہ بچی زنیرہ ولد فیض اللہ میں ٹیسٹ کروانے کے بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ لکی مروت میں وائرس کی موجودگی لو لیکر محکمہ صحت اور ایمرجنسی آپریشنز سنٹر نے حفاظتی تدابیر شروع کردئیے ۔ اسی سلسلے میں 9 اکتوبر بروز سوموار سے ، ڈیرہ اسماعیل خان ، سمیت بنوں،لکی مروت اور ٹانک میں پولیو سہ روزہ مہم کا آغاز کیا جارہاہے۔ اس مہم کا نام کیس رسپانس کمپین ہے جسمیں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو صحت محافظ پولیو بچاؤقطرے پلوائینگے۔ یاد رہے کہ پچھلی مہم گذشتہ ماہ کی 18 تا 21 ستمبر گزر چکی ہے اور اگلی مہم 22 اکتوبر کو پھر سے تیارہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ (ر) میاں عادل اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ خان محسود اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ (ر) کیپٹن زبیر خان نیازی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈی ایچ او سمیت دیگر شراکتی سرکاری و غیرسرکاری اداروں کی میٹنگ ہوئی جسمیں مستقبل کی حکمت عملی اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ مہم میں ڈی سی ڈیرہ کی انکاری خاندانوں کے حوالے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھی اور غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں تھیں لیکن کم وقفے سے دوبارہ کی مہم کی وجہ سے انکاری خاندانوں کی تعداد میں یقینی اضافے کا خدشہ بھی پایا جارہا ہے۔

کے بارے میں admin

Check Also

میانوالی سے کوہاٹ جانے والی مسافر کوچ نمبر 3388 تڑلی کے مقام پرحادثے کی شکار

میانوالی سے کوہاٹ جانے والی مسافر کوچ نمبر 3388 تڑلی کے مقام پرحادثے کی شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Translate »